COVID-19 ویکسینز کے بارے میں معلومات
آسٹریلیا میں 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سب لوگ اور 6 ماہ سے 4 سال عمر کے کچھ بچےCOVID-19 ویکسین کے لیے اہل ہیں۔
آسٹریلیا میں COVID-19 ویکسینز سب لوگوں کے لیے مفت ہیں۔ اس میں Medicare کارڈ نہ رکھنے والے، سمندر پار سے آنے والے ملاقاتی اور سیّاح، انٹرنیشنل طالبعلم، تارک وطن کارکن اور پناہ کے درخواست گزار شامل ہیں۔ ویکسینیشن سے آپ، آپ کے خاندان اور آپ کی کمیونٹی کو COVID-19 سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
آسٹریلین حکومت نے ویکسینیشن کو لازمی قرار نہیں دیا ہے اور آپ COVID-19 کے خلاف ویکسین نہ لگوانے کا انتخاب کر سکتے ہیں
کچھ سٹیٹس اور ٹیریٹریز میں صحت عامّہ کے احکام بعض حالات میں ویکسینیشن کو لازمی قرار دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ قسموں کے روزگار اور کچھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کے لیے۔
ویکسینز محفوظ ہیں
COVID-19 ویکسینیشن محفوظ ہے اور زندگیاں بچاتی ہے۔ آسٹریلیا میں Therapeutic Goods Administration (TGA) ویکسین کے محفوظ ہونے اور ضمنی اثرات پر بھرپور نظر رکھتا ہے۔
آسٹریلیا میں دستیاب ہر ویکسین کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں:
COVID-19 ویکسینز آپ کے جسم کو سکھاتی ہیں کہ وائرس سے واسطہ پڑنے پر آپ اس سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں گے۔
اگر اپنی ویکسینیشن کے بعد آپ کا کوئی سوال یا تشویش ہو تو اپنے ویکسینیشن کلینک یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اس بارے میں مزید معلومات لیں کہ اپنی ویکسینیشن کے بعد کیا ذہن میں رکھنا چاہیے۔
کن لوگوں کو ویکسین لگوانی چاہیے
5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو COVID-19 ویکسین لگوانی چاہیے۔
COVID-19 ویکسین لگوانے سے آپ کو COVID-19 وائرس کی وجہ سے شدید بیماری یا موت سے تحفظ ملتا ہے۔
ویکسین لگوانے سے آپ کے گرد لوگوں کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ وائرس کا پھیلاؤ سست ہو جاتا ہے۔
آپ کی COVID-19 ویکسینیشن مکمل سمجھی جانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنی عمر اور صحت کی ضروریات کے لحاظ سے تمام مجوّزہ ڈوزیں لگ چکی ہوں۔
6 ماہ سے 4 سال عمر کے کچھ بچے، جن کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو، جنہیں کوئی معذوری ہو یا صحت کے ایسے پیچیدہ اور/یا کئی مسائل ہوں جوان کے لیے شدید COVID-19 بیماری کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، COVID-19 ویکسین لگوانے کے لیے اہل ہوں گے۔
اب عمر کے اس گروہ کے لیے Vaccine Clinic Finder کے ذریعے بکنگز کی جا سکتی ہیں۔ باقاعدگی سے یہاں چیک کرتے رہیں کیونکہ امیونائزیشن پرووائیڈرز یہاں مزید اپائنٹمنٹس مہیا کرتے رہیں گے۔
6 ماہ سے 4 سال عمر کے بچوں کو یہ ڈوزیں لگوانی چاہیئں:
- COVID-19 ویکسین کی پرائمری ڈوز 1 اور 2
- اگر ان کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو تو پرائمری ڈوز 3۔
5 سال سے 11 سال عمر کے بچوں کو یہ ڈوزیں لگوانی چاہیئں:
- COVID-19 ویکسین کی پرائمری ڈوز 1 اور 2
- اگر ان کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو تو پرائمری ڈوز 3۔
12 سال سے 15 سال سال سے 15 سال:
- COVID-19 ویکسین کی پرائمری ڈوز 1 اور 2
- اگر ان کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو تو پرائمری ڈوز 3
- ان صورتوں میں COVID-19 ویکسین کی بوسٹر ڈوز کہ:
- ان کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو
- انہیں کوئی معذوری ہو جس کی وجہ سے انہیں صحت کی اہم یا پیچیدہ ضروریات پیش ہوں
- انہیں صحت کے پیچیدہ اور/یا کئی مسائل پیش ہوں جو شدید COVID-19 بیماری کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
اگر آپ طے نہ کر سکتے ہوں کہ آیا آپ کے بچے کو بوسٹر ڈوز لگوانی چاہیے یا نہیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
16 سال اور اس سے زیادہ عمر سال اور اس سے زیادہ عمر:
- COVID-19 ویکسین کی پرائمری ڈوز 1 اور 2
- اگر ان کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہو تو پرائمری ڈوز 3
- COVID-19 ویکسین کی بوسٹر ڈوز۔
چوتھی ڈوز
شدید بیماری کا زیادہ خطرہ رکھنے والے لوگوں کے لیے COVID-19 ویکسین کی ایک اضافی بوسٹر ڈوز یعنی چوتھی ڈوز کا مشورہ دیا جاتا ہے جو انہیں اپنی پہلی بوسٹر ڈوز کے 3 مہینے بعد لگوانی چاہیے۔
یہ ان لوگوں کے لیے پانچویں ڈوز ہو گی جن کا مدافعتی نظام نہایت کمزور ہے یا جنہیں پہلے سے صحت کا کوئی مسئلہ یا کوئی معذوری ہے۔
آپ کو ان صورتوں میں چوتھی ڈوز لگوانی چاہیے کہ:
- آپ کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہو
- آپ معمّر افراد کے نگہداشتی ادارے یا معذوروں کے نگہداشتی ادارے میں رہتے ہوں
- آپ کا مدافعتی نظام نہایت کمزورہو (یہ پانچویں ڈوز ہو گی)
- آپ Aboriginal یا Torres Strait Islander ہوں اور آپ کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہو
- آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہو اور آپ کو صحت کا کوئی ایسا مسئلہ ہو جو شدید COVID-19 بیماری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
- آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہو اور آپ کو کوئی معذوری ہو یا آپ صحت کی بہت پیچیدہ ضروریات رکھتے ہوں۔
30 سے 49 سال عمر کے لوگ اگر چاہیں تو چوتھی ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
اگر آپ طے نہ کر سکتے ہوں کہ آیا آپ کو چوتھی بوسٹر ڈوز لگوانی چاہیے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
اگر آپ کے COVID-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ COVID-19 انفیکشن کے بعد 3 مہینے ٹھہر کر اپنی COVID-19 ویکسین کی اگلی ڈوز لگوائیں۔
جن لوگوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کے بعد COVID-19 ہوا ہو، انہیں بھی چوتھی ڈوز لگوانے کے لیے کم از کم 3 مہینے ٹھہر جانا چاہیے۔
یہ اہم ہے کہ آپ اپنی COVID-19 ویکسینز مکمل رکھیں۔ مختلف لوگوں کو مختلف اوقات میں مختلف COVID-19 ویکسینز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اپنے معالج سے بات کر کے معلوم کریں کہ آپ اور آپ کے گھرانے کو ویکسینیشن مکمل رکھنے کے لیے کیا کرنا ہو گا۔
بچے
COVID-19 ویکسینز بچوں کے لیے محفوظ ہیں۔
بچوں کو ویکسین لگوان سے اس سے بچاؤ ہوتا ہے کہ بچوں سے وائرس ان کے چھوٹے بہن بھائیوں، دادا دادی یا نانا نانی اور باقی کمیونٹی میں پھیل جائے۔
بچوں اور ٹین ایجرز کے لیے COVID-19 ویکسینز کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔
حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین
اگر آپ حاملہ ہیں، دودھ پلا رہی ہیں یا حاملہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں تو COVID-19 ویکسینز محفوظ ہیں۔ آپ حمل کے کسی بھی مرحلے پر ویکسین لگوا سکتی ہیں۔
حمل، دودھ پلانے اور COVID-19 ویکسینز کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔
معذور افراد
معذور لوگوں کے لیے COVID-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے اور انہیں ویکسین لگوانی چاہیے۔
اگر آپ مزید مدد یا سہارا لینا چاہتے ہوں تو آپ 787 643 1800 پر Disability Gateway Helpline کو کال کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کے لیے بکنگ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کی ضرورت ہو تو 450 131 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس کو فون کریں اور ان سے Disability Gateway کو فون کرنے کے لیے کہیں۔
صحت کے حالیہ مسائل رکھنے والے لوگ
صحت کے حالیہ مسائل رکھنے والے لوگوں کے لیے COVID-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے اور انہیں ویکسین لگوانی چاہیے۔
اپنے معمول کے معالج سے بات کریں کہ آپ کی صورتحال کے لیے کونسی ویکسین بہترین ہے۔
ویکسین کہاں سے لگوائی جائے
آپ ان جگہوں سے COVID-19 ویکسین لگوا سکتے ہیں:
- Commonwealth ویکسینیشن کلینکس
- پروگرام میں شریک جنرل پریکٹسز
- Aboriginal Controlled Community Health Services
- سٹیٹ اور ٹیریٹری کے ویکسینیشن کلینکس اور
- پروگرام میں شریک فارمیسیاں۔
جنرل پریکٹسز آپ سے ویکسین لگانے کی فیس نہیں لے سکتیں۔
اپنا قریب ترین ویکسینیشن کلینک تلاش کرنے اور اپنی ویکسین کی بکنگ کے لیے Vaccine Clinic Finder استعمال کریں۔ اگر آپ کو اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ کے لیے فون پر ترجمے یا روبرو ترجمے کی سروس کی ضرورت ہے تو 450 131 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس کو فون کریں۔
اگر آپ کے پاس Medicare کارڈ نہیں ہے
اگر آپ کے پاس Medicare کارڈ نہیں ہے تو آپ یہاں سے مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں:
- Commonwealth ویکسینیشن کلینکس
- سٹیٹ اور ٹیریٹری کے ویکسینیشن کلینکس
- پروگرام میں شریک فارمیسیاں۔
‘Hey Eva’ - ویکسینز تک آسان رسائی
EVA ایک سادہ کال بیک سروس ہے جو لوگوں کو COVID-19 ویکسین کی بکنگ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ EVA ہفتےکے ساتوں دن صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی ہوتی ہے (آسٹریلین ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق)۔
جب آپ EVA کو میسیج کریں گے تو آپ کو جواب ملے گا جس میں آپ سے یہ پوچھا جائے گا:
- نام
- ترجیحی زبان
- ترجیحی تاریخ اور وقت
- ہمارے آپ کو واپس فون کرنے کے لیے بہترین نمبر۔
National Coronavirus Helpline کا ایک تربیت یافتہ آپریٹر مقررہ وقت پر آپ کو فون کر کے COVID-19 ویکسینیشن کی بکنگ کے لیے مدد دے گا۔
EVA سروس COVID-19 ویکسینز کے متعلق معلومات اور مشورہ دیتی ہے اور ان کاموں میں مدد دیتی ہے:
- COVID-19 ویکسینز کے متعلق معلومات اور مشورہ دینا
- آپ کو واک ان کلینک تلاش کرنے کے لیے مدد دینا
- آپ کو ویکسین لگوانے کے لیے مناسب اپائنٹمنٹ تلاش کرنے میں مدد دینا
- مفت زبانی ترجمے کی سروس سے آپ کا رابطہ کروانا۔
COVID-19 ویکسین کی بکنگ میں مدد کے لیے 382 611 0481 پرEVA کال بیک سروسز کو’Hey EVA‘ ایس ایم ایس کریں۔ EVA ہفتے کے پورے 7 دن صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک (AEST) کام کرتی ہے۔
COVID-19 ویکسین لگوانے سے پہلے
اگر آپ پہلے ہی اپائنٹمنٹ نہیں لے چکے ہیں تو اپائنٹمنٹ بک کریں۔
اگر آپ کے پاس Medicare کارڈ ہے تو اس طرح چیک کریں کہ آپ کی تفصیلات تازہ ہیں:
- اپنے Medicare online account کے ذریعے جسے آپ myGov میں دیکھ سکتے ہیں
- ایکسپریس پلس Medicare ایپ میں
- Services Australia کو کال کر کے۔
آپ کی اپنی اپائنٹمنٹ سے پہلے یا جب آپ کسی اور کی ویکسینیشن کا فیصلہ کر رہے ہوں، آپ سے رضامندی فارم مکمل کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔
رضامندی فارم پڑھیں۔
5 سے 11 سال عمر کے بچوں کے لیے معلومات اور رضامندی فارم پڑھیں۔
COVID-19 ویکسین لگوانے کے بعد
ویکسینیشن کے بعد کم از کم 15 منٹ تک اس خیال سے آپ کی نگرانی کی جائے گی کہ کوئی شاذونادر الرجک ردّعمل ظاہر ہو سکتا ہے۔ آپ کو ویکسین لگانے والے شخص کو فوری ردّعمل پر اقدامات کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔
بالعموم COVID-19 ویکسینز کے ضمنی اثرات ہلکے ہوتے ہیں اور 1 سے 2 دن میں دور ہو جاتے ہیں۔ عام ضمنی اثرات میں یہ شامل ہیں:
- بازو میں سوئی لگنے کی جگہ پر درد
- تھکن
- سر میں درد
- پٹھوں میں درد
- بخار اور کپکپی۔
کسی بھی دوسری دوائی یا ویکسین کی طرح کچھ شاذونادر یا نامعلوم ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں آپ کو شدید ضمنی اثرات پیش آ رہے ہیں تو اپنے معالج یا نیشنل کرونا وائرس ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کو انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کی ضرورت ہو تو نیشنل کرونا وائرس ہیلپ لائن کو کال کریں اور آپشن 8 چنیں۔
ویکسینیشن کا ثبوت
آپ اپنی Immunisation History Statement حاصل کر کے اپنی COVID-19 ویکسینیشن کا ثبوت حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنی Immunisation History Statement اس طرح حاصل کر سکتے ہیں:
- آن لائن، اپنا myGov اکاؤنٹ بنا کر اور پھر اپنے Medicare آن لائن اکاؤنٹ میں جا کر
- ایکسپریس پلس Medicare موبائل ایپ کے ذریعے۔
اگر آپ کے پاس Medicare کارڈ نہیں ہے یا آپ myGov اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتے تو آپ اپنی امیونائزیشن ہسٹری سٹیٹمنٹ اس طرح حاصل کر سکتے ہیں:
- اپنے ویکسینیشن پرووائیڈر سے اپنے لیے ایک کاپی پرنٹ کروا کے
- 809 653 1800 پر Australian Immunisation Register کی انکوائریز لائن کو کال کر کے (پیر تا جمعہ، آسٹریلین ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک) اور ان سے اپنی سٹیٹمنٹ ڈاک میں بھیجنے کی درخواست کر کے۔ بذریعہ ڈاک یہ سٹیٹمنٹ پہنچنے میں 14 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
اپنی COVID-19 ویکسینیشن کا ثبوت حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے سروسز آسٹریلیا کی ویب سائیٹ دیکھیں۔
قابل اعتبار معلومات کہاں سے حاصل کی جائیں
یہ اہم ہے کہ معتبر اور سرکاری ذرائع سے COVID-19 اور COVID-19 ویکسینیشن کے متعلق آگاہ رہا جائے۔
COVID-19 ویکسینز کے متعلق عام سوالات کے جواب 63 زبانوں میں دستیاب ہیں۔
COVID-19 ویکسینز کے متعلق اردو میں معلوماتی وسائل پر مبنی معلوماتی پیک دستیاب ہے۔
اپنی زبان میں COVID-19 کے متعلق مزید معلومات پڑھیں۔