ناک کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنے کا طریقہ
اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو کر کام شروع کریں۔
ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کا ڈبا کھولیں۔
اپنے ٹیسٹ کے لیے ہدایات پڑھیں
اور یقینی بنائیں کہ ٹیسٹ کی ایکسپائری کی تاریخ ابھی گزری نہیں ہے۔
سلائی کا نرم سرا ایک نتھنے میں پورا اندر تک داخل کریں۔
سلائی کو نتھنے میں 15 سیکنڈ تک گھمائیں۔
دوسرے نتھنے کے لیے بھی یہی عمل دہرائیں۔
سلائی کا نرم سرا ٹیوب میں ڈالیں اور اسے 10 مرتبہ گھمائیں۔
سلائی کو نکالتے ہوئے ٹیوب کو دبائیں۔
ٹیوب پر ڈھکن لگائیں۔
ٹیوب کو دبا کر ٹیسٹ کے گڑھے میں 3 سے 4 قطرے ڈالیں۔
10 سے 20 منٹ انتظار کر کے نتیجہ دیکھیں۔
مثبت
آپ کو COVID-19 ہے-
منفی
آپ کو COVID-19 نہیں ہے-
درست نہیں ہے
ٹیسٹ نے کام نہیں کیا۔
آپ کو ایک اور ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹیسٹ کو کوڑے دان میں ڈال دیں اور دوبارہ اپنے ہاتھ دھوئیں۔
مزید معلومات کے لیے www.health.gov.au دیکھیں یا 1800 020 080پر National Coronavirus Helpline کو کال کریں۔ مفت زبانی ترجمے کے لیے 8 چنیں۔
English transcript:
Start by washing your hands thoroughly.
Open the rapid antigen test box.
Check the instructions for your test
and make sure it has not passed its expiry date.
Insert the soft end of the stick into one nostril all the way.
Move the stick around in the nostril for 15 seconds.
Repeat for your other nostril.
Put the soft end of the stick in the tube and stir 10 times.
Squeeze the tube as you remove the stick.
Put the cap on the tube.
Squeeze 3 to 4 drops into the well on the test.
Wait 10 to 20 minutes and read the result.
Positive: You have COVID-19.
Negative: You do not have COVID-19.
Invalid: The test did not work. You need to do another.
Put the test in the bin and wash your hands again.
For more information, go to www.health.gov.au or call the National Coronavirus Helpline on 1800 020 080. Select 8 for free interpreting services.