Downloads
جن لوگوں کے لیے COVID-19 سے شدید بیماری کا خطرہ زیادہ ہے، ان کے لیے نئے، منہ کے راستے لیے جانے والے علاج مہیا ہیں۔ آپ یہ علاج گھر پر استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ علاج کئی معمّر لوگوں، کمزور مدافعتی نظام رکھنے والوں اور فرسٹ نیشنز کے بالغ افراد کو مل سکتے ہیں۔
ان کے لیے نسخے کی ضرورت ہے۔ COVID-19 ہو جانے کا انتظار نہ کریں، تیار رہنے کی خاطر ابھی اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
مزید معلومات اور اپنی اہلیت کے بارے میں جاننے کے لیے Australia.gov.au دیکھیں یا 1800 020 080پر کال کریں۔ ترجمے کے لیے آپشن 8 چنیں۔
آسٹریلین گورنمنٹ Canberra کی اجازت سے