COVID-19 اور سفر

سفری تقاضوں اور خود کو محفوظ رکھنے کے طریقوں کے متعلق معلومات حاصل کریں

آسٹریلیا میں اندرون ملک سفر

مقامی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کی ویب سائيٹ‎ پر ان سٹیٹس اور ٹیریٹریز میں سفر کے متعلق معلومات پڑھیں:

سمندر پار سفر

COVID-19 اب بھی آسٹریلیا اور سمندر پار ممالک میں لوگوں کی صحت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ ہمارا بھرپور مشورہ ہے کہ بین الاقوامی سفر کے دوران ماسک پہنے جائیں اور سفر سے پہلے ویکسین لگوائی جائے۔ آپ کو کھانسنے اور ہاتھوں کی صفائی کے اچھے طریقے اپنانے چاہیئں اور جہاں ممکن ہو، دوسرے لوگوں سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ 

ممکن ہے کچھ ممالک میں ایئر لائنز اور بحری سفر کے لیے COVID-19 کے حوالے سے کچھ تقاضے ہوں۔ اس میں یہ شامل ہو سکتا ہے کہ فلائٹ یا شپ پر سوار ہونے سے پہلے آپ کو چیک ان پر روانگی سے پہلے کیے گئے ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہو۔ مندرجہ ذیل کے داخلے کے تقاضے چیک کریں:

  • اپنی منزل کے ملک کے تقاضے بھی، اور جن ممالک سے آپ ٹرانزٹ کر رہے ہوں، ان کے تقاضے بھی

  • ایئر لائن یا شپ آپریٹر کے تقاضے۔

وسائل

واپس آنے والے آسٹریلیا کے لوگ

آسٹریلیا کی سرحدیں کھلی ہیں اور مندرجہ ذیل کے سلسلے میں Australian Government کے کوئی تقاضے نہیں ہیں:

  • آسٹریلیا میں آمد پر COVID-19 ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا ثبوت دکھانا
  • COVID-19 ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا
  • ماسک پہننا، اگرچہ ماسک پہننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ٹریول انشورنس

ٹریول انشورنس اس خیال سے اہم ہے کہ آپ کو آسٹریلیا سے باہر COVID-19 ہو سکتا ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی انشورنس اس کا احاطہ بھی کرتی ہے:

  • ٹرانزٹ ممالک
  •  COVID-19 کے لیے انشورنس
  • دوسری اضافی انشورنس جیسے کروز سفر کے لیے خاص انشورنس۔

کچھ علاقوں میں مسافروں کے داخلے کے لیے یہ شرط بھی ہے کہ ان کے پاس ٹریول انشورنس ہو۔

کروز سفر

اپنے کروز پرووائیڈر سے اپنے شپ اور منزل کے موجودہ سفری تقاضے معلوم کریں۔

ویکسینیشن

Australian Government کا ایسا کوئی تقاضا نہیں ہے کہ کروز شپ میں سفر کرنے والوں کو ویکسین لگوانی ہو گی۔ تاہم ہمارا مشورہ ہے کہ:

  • آپ COVID-19 ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ کے لیے شدید بیماری اور لونگ COVID-19 کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے
  • اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی ہے تو اپنے کروز سفر کے متعلق ایک بار پھر سوچ لیں۔

کروز شپ پر وبا پھیلنا

دوسری قسموں کے سفر کی نسبت کروز شپس میں بیماری پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ COVID-19، انفلوئنزا اور دوسری چھوتی بیماریاں ان لوگوں کو ایک دوسرے سے بہت آسانی سے لگ جاتی ہیں جو قریب قریب رہتے ہوں اور میل جول رکھتے ہوں۔

اگر آپ کے کروز شپ پر COVID-19 پھیل جائے تو آپ کے لیے یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ آپ:

  • شپ میں کوارنٹین کریں
  • شپ سے اتر جائیں اور آپ جس سٹیٹ، ٹیریٹری یا ملک میں ہوں، وہاں کے مقامی اصولوں پر عمل کریں۔

سفر سے پہلے کروز سفر کے لیے Smartraveller کے مشورے چیک کریں۔ اپنے ٹریول ایجنٹ یا کروز آپریٹر سے رابطہ کر کے COVID-19 کے حوالے سے ان کے حفاظتی پروٹوکولز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

سٹیٹس اور ٹیریٹریز کی حکومتیں آپریشنل ہیلتھ پروٹوکولز بناتی ہیں اور ان میں تبدیلیاں کرتی ہیں جن سے آسٹریلیا میں کروز سفر کے لیے مدد ملتی ہے۔

کروز انڈسٹری پروٹوکولز بھی کروز شپس میں COVID-19 پھیلنے کا خطرہ کم کرتے ہیں جن میں یہ شامل ہیں:

  • مسافروں کے لیے ویکسینیشن کا تقاضا
  • وبا میں اضافے کو سنبھالنے کے منصوبے
  • COVID-19 کے حوالے سے حفاظتی منصوبے۔

 دوسرے ممالک سے آسٹریلیا آنے والے مسافر

آسٹریلیا کی سرحدیں کھلی ہیں اور مندرجہ ذیل کے سلسلے میں Australian Government کے کوئی تقاضے نہیں ہیں:

  • آسٹریلیا میں آمد پر COVID-19 ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا ثبوت دکھانا
  • COVID-19 ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا
  • ماسک پہننا، اگرچہ ماسک پہننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

آسٹریلیا میں داخل ہونے اور آسٹریلیا سے روانہ ہونے کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔

Date last updated:

Help us improve health.gov.au

If you would like a response please use the enquiries form instead.