COVID-19 کرونا وائرس SARS-CoV-2 کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہے۔
COVID-19 کی نئی قسمیں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) باعث تشویش اور باعث دلچسپی قسموں کا علم رکھنے کے لیے ذمہ دار ہے۔
آسٹریلیا میں پائی جانے والی باعث تشویش قسموں کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔
موجودہ صورتحال
11 مارچ 2020 کو عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے ناول کرونا وائرس (COVID-19) کو عالمگیر وبا قرار دیا۔
COVID-19 کے عالمگیر وبا ہونے کا اعلان اب بھی واجب ہے۔
اس وبا کے متعلق اور اس بارے میں مزید معلومات حاصل کریں کہ ہم اسے کیسے سنبھال رہے ہیں۔
علامات
COVID-19 کرونا وائرس یعنی SARS-CoV-2 وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہے۔
COVID-19 کی علامات ہلکی سے لے کر شدید تک ہو سکتی ہیں۔
کچھ لوگ آسانی سے صحتیاب ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ بہت بیمار ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کو یہ مسائل ہو سکتے ہیں:
- بخار
- کھانسی
- گلے میں درد یا خراش
- سانس لینے میں مشکل۔
مزید معلومات کے لیے COVID-19 کی علامات پہچاننے کے متعلق ہمارا معلوماتی پرچہ دیکھیں۔
کچھ لوگوں کو کوئی علامت پیش نہیں آتی (یعنی وہ علامات کے بغیر ہوتے ہیں) لیکن ان سے بھی دوسروں تک وائرس پہنچ سکتا ہے۔
طویل المدت اثرات
COVID-19 ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ لانے والے اکثر لوگ مکمل صحتیاب ہو جاتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو لونگ COVID ہو سکتا ہے۔
لونگ COVID کی علامات COVID-19 کی علامات سے مختلف ہوتی ہیں۔ اس بیماری میں آپ کو یہ مسائل ہو سکتے ہیں:
- انتہائی تھکن (نڈھال ہونا)
- سانس لینے میں مشکل، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی، سینے میں درد یا سینہ بھنچنا
- یادداشت اور توجہ برقرار رکھنے میں مسائل
- چکھنے اور سونگھنے کی حسّوں میں تبدیلیاں
- جوڑوں اور پٹھوں میں درد۔
کبھی کبھار یہ علامات کئی ہفتے یا کئی مہینے برقرار رہ سکتی ہیں۔
لونگ COVID کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔