چہرے کے ماسک کوویڈ-19 جیسے وائرسوں کا پھیلاؤ روکنے میں مدد دیتے ہیں اور ہمارے بیمار ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
ماسک پہننے کی بہت سی اچھی وجوہ ہیں۔
میں اپنے ہونے والے بچے کی خاطر ماسک پہنتی ہوں۔
میں اپنے تحفظ کے لیے ماسک پہنتا ہوں۔
میں اپنی بیمار دادی کے تحفظ کے لیے ماسک پہنتی ہوں۔
اپنے پاس ماسک رکھا کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ اسے پہن سکیں۔ اگر آپ کسی شخص کو ماسک پہنے دیکھیں تو اس کی مرضی کا احترام کریں۔
خود کو اور اپنی کمیونٹی کو کوویڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے طریقوں کے متعلق مزید جاننے کے لیے، 1800 020 080 پر کرونا وائرس ہیلپ لائن کو فون کریں۔ مفت زبانی ترجمے کے لیے آپشن 8 چنیں۔