COVID-19 vaccination – Video – ویکسین لگوانے کی کہانی کی ویڈیو (Vaccination story video)
1:39
Read transcript

میرا نام ڈاکٹر مہوش آصف ہے۔ میں لاٹروب ریجنل ہاسپٹل میں میڈیکل آفیسر ہوں، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں۔

میں کراچی، پاکستان سے ہوں۔ میں 2017 میں آسٹریلیا موو ہو چکی ہوں اور ابھی میں وکٹوریا میں رہتی ہوں۔

آج Dr. Mehwish Asif اپنی Covid-19 ویکسینیشن لگوا رہی ہیں۔

کامن ویلتھ ویکسینیشن کلینکس اور اسٹیٹ یا ٹیریٹری ویکسینیشن کلینکس پر آپ اپنی مفت Covid-19 ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔

آپ کو ان کلینکس میں COVID-19 ویکسین لگوانے کے لئے میڈی کیئرکارڈ کی ضرورت نہیں۔

آپ اس دن کسی شخص کو ساتھ لا سکتے ہیں جس پر آپ کو بھروسہ ہو، جیسے کہ ایک خاندان کا رکن یا دوست، سپورٹ ورکر یا کیئرر۔

آپ کو ویکسین لگانے سے پہلے ویکسین دینے والا شخص آپ کی رضامندی لے گا۔

وہ آپ سے آپ کی میڈیکل ہسٹری کے بارے میں سوال پوچھیںگے اور یہ کہ آیا آپ اس دن اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ آپ ان سے COVID-19 ویکسینز کے بارے میں سوال پوچھ سکتے ہیں۔

میں یہ ویکسین اپنی کمیونٹی کے لئے، اپنے خاندان والوں کے لئے، اپنے گھر والوں کے لئے لگا رہی ہوں اور اس لئے بھی لگا رہی ہوں تاکہ میں یہ ویکسین لگا کے واپس اپنے کنٹری میں سیفلی ٹریول کر سکوں اور بہت حفاظت سے جا سکوں اور نہ وہاں سے یہ بیماری لاؤں، نہ وہاں کسی کو یہ بیماری پھیلاؤں۔

ویکسینیشن کے بعد آپ کو کلینک میں 15 سے 30 منٹ انتظار کرنے کا کہا جائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ٹھیک رہیں۔

 COVID-19سے شدید بیماری کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحفظ حاصل کرنے کے لئے آپ کو ویکسین کی دو خوراکوں کی ضرورت ہوگی۔ ویکسین دینے والا شخص آپ کو بتا دے گا کہ  آپ اپنی دوسری ڈوز کے لئے کب کی اپائنٹمنٹ لیں۔

 

My name is Dr. Mehwish Asif. I am a medical officer in the emergency department of Latrobe Regional Hospital.

I am from Karachi, Pakistan. I moved to Australia in 2017 and currently reside in Victoria.

Today Dr. Mehwish is getting her COVID-19 vaccination.

You can get your free COVID-19 vaccination at Commonwealth vaccine clinics and state or territory vaccine clinics.

You do not need a Medicare card to get your vaccination at these clinics.

You can bring someone you trust with you on the day, such as a family member or friend, support worker or carer.

The person giving your vaccination will ask for your consent before you have the vaccine.

They will also ask you questions about your medical history and if you are feeling well on the day. You can ask them questions about the COVID-19 vaccines.

I am getting this vaccine for my community, my household, my family

Date published: 
29 June 2021
Video type: 
Story
Description: 

براہ مہربانی متوجہ ہوں کہ یہ وڈیو صحت کے لیے ہدایات میں تبدیلیوں سے پہلے بنائی گئی تھی اور اس میں آسٹریلیا میں 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو COVID-19  ویکسین کی آخری ڈوز کے 3 مہینے بعد ایک تیسری ڈوز لگوانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔COVID-19 کی شدید بیماری کا خطرہ رکھنے والے کچھ لوگوں کو ویکسین کی چوتھی ڈوز لگوانے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔

COVID-19 کی شدید بیماری سے تحفظ برقرار رکھنے کے لیےCOVID-19  ویکسینیشن کی وہ ڈوزیں مکمل رکھیں جن کا آپ کی عمر اور صحت کی ضروریات کے لحاظ سے مشورہ دیا جاتا ہے۔

COVID-19 ویکسین کی ڈوزوں کے متعلق مزید معلومات کے لیے www.health.gov.au/covid19-vaccines-languages  دیکھیں۔

Please note, this video was filmed prior to updated health advice, recommending everyone in Australia 16 years and over receive a third dose of the COVID-19 vaccine, 3 months after their last dose. Some people at risk of severe illness from COVID-19 are also recommended to receive a fourth dose of the vaccine.

To maintain protection against severe illness from COVID-19, keep up to date with your COVID-19 vaccinations as recommended for your age and health needs.

For more information about COVID-19 vaccine doses, visit www.health.gov.au/covid19-vaccines-languages